منگل 30 اپریل 2024

عمر قید کی سزا پانے والا قیدی ڈاکٹر بن گیا

عمر قید کی سزا پانے والا قیدی ڈاکٹر بن گیا

نئی دہلی : عمر قید کی سزا کاٹنے والا بھارتی شہری ڈاکٹر بن گیا، 40 سالہ سوباش نے جیل سے رہائی پانے کے بعد اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ سوباش پٹیل نے عمر قید کی سزا میں جیل کاٹنے کے باوجود اپنا ڈاکٹر بننے کا بچپن کا خواب پورا کرلیا۔

سوباش پٹیل کو 2002 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ میڈیکل کا تھرڈ ایئر کا طالب تھا تاہم گرفتاری کے باعث سوباش کو اپنی میڈیکل کی تعلیم ادھوری ہی چھوڑنا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی عدالت نے سوباش کو 2006 میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بننے کی لگن سوباش کو ایسے ترپا رہی تھی جیسے مچھلی پانی کے بغیر ترپتی ہے اور اسی لگن کے باعث سوباش نے سزا پوری ہونے کے بعد میڈیکل کی تعلیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں قید کے دنوں میں جیل کے اسپتال میں خدمات انجام دینے لگا تھا یہی وجہ بنی کے مجھے سزا مکمل ہونے پہلے ہی میرے اچھے برتاؤ کو دیکھتے ہوئے رہا کردیا گیا۔

سوباش نے بتایا کہ جیل سے رہائی کے بعد میں نے میڈیکل کی تعلیم دوبارہ شروع کی اور 2019 میں ڈاکٹر بن گیا اور اب ایک سال کی ہاوس جاب بھی مکمل کرلی۔

Facebook Comments