بدہ 01 مئی 2024

الائیچی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عوام پریشان

الائیچی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عوام پریشان

ریاض : خلیجی ریاست سعودی عرب میں الائیچی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، الائیچی کی قیمت میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مارکیٹ میں الائچی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، مقامی مارکیٹ میں جہاں پہلے الائچی 70 سے 90 ریال فی کلو میں میسر تھی اب وہی الائچی 200 ریال فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ الائچی کی قیموں میں اضافہ مصنوعی ہے جو متعلقہ اداروں کی ناکامی اور نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔

الائیچی کی قیمت میں اضافہ تاجروں کو اپنی مرضی کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے، جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

دوسری طرف تاجروں نے کہا ہے کہ ‘انڈیا سے درآمد کی جانے والی الائیچی گزشتہ ایک سال سے نہیں آرہی، وہاں الائیچی میں اسپرے کے آثار ملے ہیں، اسی باعث مقامی بازاروں میں طلب اور رسد میں توازن بگڑ رہا ہے’۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمیں مہنگے داموں الائیچی مل رہی ہے اسی لیے ہم بھی آگے مہنگی ہی فروخت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی شہری قہوہ کے علاوہ مختلف پکوانوں میں الائیچی کا استعمال کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سالانہ 10 لاکھ ٹن الائیچی فروخت ہوتی ہے۔

Facebook Comments