جمعہ 26 اپریل 2024

عورت کی بغاوت کا سبب

امام علی ؓ کی خدمت میں ایک شخص آیا اور عرض کرنے لگا یا علی آنے والے وقت میں گھر کی بے سکونی بربادی اور انسان کے پریشانی کا سب سے بڑا سبب کیا ہوگا بس یہ کہنا تھا تو امام علی ؓ نے فرمایا اے شخص آنے والے وقت میں انسان کی سب سے بڑی بے سکونی اور پریشانی کا سبب عورت کی بغاوت ہوگی اس نے کہا یا علی ؓ عورت کی بغاوت کیوں ہوگی؟تو آپ نے فرمایا عورت کی بغاوت اس لئے ہوگی کیونکہ مرد عورت کے حق پامال کرنے لگیں گے اپنی بیویوں کو غلام سمجھنے لگیں گے ان کو بے عزت کرنے لگیں گے اور یوں انسان اپنے ہاتھوں سے ہی اپنے سکون کو تدفین کردے گا اس شخص نے کہا یا علی عورت کے کون سے حق مرد پر واجب ہیں امام علی ؓ نے فرمایا پہلا حق کہ مرد جب بھی عورت سے بات کرے۔

اخلاق سے بات کرے اس کی عزت کرے اس سے پیار کرے اور کبھی بھی کسی کے سامنے بے عزت نہ کرے جو بات سمجھانا چاہے پیار سے سمجھائے کیونکہ اصلاح برائے اصلاح ہمیشہ اکیلے میں کی جاتی ہے جو سب کے سامنے اصلاح کی جائے تووہ اصلاح نہیں بلکہ انسان کو بغاوت کی طرف مائل کردیتی ہے دوسرا اللہ نے عورت کو احساسات کی مٹی سے بنایا اس لئے وہ ہر پل کسی نہ کسی احساس کی زد میں رہتی ہے مرد کو چاہئے کہ مرد اپنی عورت کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا شکریہ ادا کرتا رہے اس کے چھوٹے چھوٹے اچھے کاموں کی تعریف کرتارہے بار بار اپنی محبت اور سچائی کا اظہار کرتارہے تا کہ عورت کے احساسات اپنے مرد کی طرف مائل ہوں کسی غیر کی طرف نہیں تیسرا حق مرد کو چاہئے کہ گھر کے کاموں میں اپنی عورتوں پر رحم کرے۔

اور اس کا ساتھ دے اس کا ہاتھ بٹائے چوتھا حق اپنی بیوی کا کبھی مذاق نہ اُڑائے اور جو جو باتیں اسے ناآتی ہوں اس کی تعلیم اس کو دے اس طرح سے کہ کبھی بھی عورت کو کم تری کا احساس نہ ہو پانچواں حق اپنی عورت کا خیال رکھے اس کا احساس کرے اور ہر ضروریات زندگی جو عورتیں اپنے لئے چاہتی ہیں وہ پورا کرنے کی کوشش کرتا رہے اے شخص یاد رکھنا جب مرد اپنے یہ پانچ حق پورے کرے گا تو عورت کبھی بھی غافل نہیں ہوگی ۔ اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11