پیر 20 مئی 2024

اسٹیشن پر ورزش کریں اور ٹرین کا ٹکٹ مفت پائیں!

اسٹیشن پر ورزش کریں اور ٹرین کا ٹکٹ مفت پائیں!

صحت مند رہنے کے لیے ہر عمر کے انسان کو ورزش کی ضرورت ہے اور  روزانہ ورزش کرنے والے انسانوں میں قبلِ از موت کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارتی دارالحکومت دہلی کے انند ویہار ریلوے اسٹیشن پر ایک ایسا اقدام کیا گیا ہے جس سے اسٹیشن پر آنے والے مسافرین ورزش کر کے اپنے پیسے بچاسکتے ہیں۔

اب آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ ورزش کرکے پیسے کیسے بچائے سکتے ہیں؟ تو چلیں اس بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے انندویہار ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے ایک ایسی مشین نصب کی گئی ہے جس پر ورزش کرکے وہ ٹرین کا مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

Piyush Goyal

@PiyushGoyal

फिटनेस के साथ बचत भी: दिल्ली के आनंद विहार रेलवे स्टेशन पर फिटनेस को प्रोत्साहित करने के लिए अनूठा प्रयोग किया गया है।

यहां लगाई गई मशीन के सामने एक्सरसाइज करने पर प्लेटफार्म टिकट निशुल्क लिया जा सकता है।

Embedded video

15.7K people are talking about this

یہ بہترین اقدام بھارت کے وزیرِ ریلوے کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ مسافر صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ بچت بھی کر سکیں۔

ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی مشین پر مسافرین ’اسکواڈز‘ (ایسی ورزش جس میں اُٹھک بیٹھک کرنی ہوتی ہے) لگا کر مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

ریلوے منسٹر کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ جو مسافر 180 سیکنڈز میں 30 اسکواڈز لگائے گا اسے ٹرین کا مفت ٹکٹ مل جائے گا، یہ مشینیں ’فٹ انڈیا پروگرام‘ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نصب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2019 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ’فٹ انڈیا مہم‘ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ شہریوں کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں ورزش کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

Facebook Comments