اتوار 05 مئی 2024

ایک عرب دانا کی اپنے بیٹوں کو نصیحت ان سات عورتوں سے کبھی شادی مت کرنا

ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہ بیٹا دنیا میں سات قسم کی عورتیں ایسی ہیں جن سے شادی کرکے انسان کی زندگی جہنم کا نمونہ بن جاتا ہے اور اس کا سکھ چین غارت ہوجاتا ہے ۔

سات اقسام کی ان عورتوں میں انانہ ،منانہ ، کنانہ ، حنانہ ، حداقہ ، براقہ اور شداقہ شامل ہیں ۔اسلئے ان ساتوں اقسام سے تعلق رکھنے والی کسی بھی عورت سے کسی طور شادی نہ کرنا چاہے وہ حسن و جمال میں بے مثال ہی کیوں نہ ہو ں اور ان کے پاس بے تحاشہ دولت و اختیار ہی کیوں نہ ہو ! انانہ:وہ عورت جو سر پر پٹی باندھ کر رکھنے کی عادی ہو ایسی عورت شکر کی دولت سے عاری اور ہر وقت شکوہ و شکایت کرنے والی ہوتی ہے۔

منانہ:وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا !کنانہ :وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ تھا!حنانہ :وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے

کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو !حداقہ: وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے!براقہ:وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے!شداقہ: وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو! مرد جب محبت کرتا ہے تو شروعات میں اس کی محبت بے حد ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ کم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور ایک وقت ایسا اَتا ہے کہ اس کی محبت ختم ہو جاتی ہے ۔لیکن عورت جب محبت کرتی ہے

تو شروعات میں اُس کی محبت کم ہوتی ہے اور اَہستہ اَہستہ کر کے بڑھنا شروع ہوتی ہے اور ایک وقت ایسا اَتا ہے کہ عورت محبت کرتے کرتے ٹوٹ جاتی ہے۔محبت میں مرد مُشرک ہے اورعورت موحد۔ عورت ایک ہی خُدا کو دل میں سجائے ُاسکو پوجتی ہے جبکہ مرد چھوٹی چھوٹی بے شمار مورتیوں کو پُوجتا ہے۔

جوانی میں مرد کو ہر عورت اچھی ہی لگتی ہے اور عورت کو ہر مرد کی محبت سچی ہی لگتی ہے۔ عورت کا بس دیکھ لینا بھی مرد کو اَدا لگتا ہے اور مرد کا بس ذرا سی فکر کرنا عورت کومُحبت کی انتہا لگتا ہے۔یہ عُمر ایسی ہی جذباتی ہوتی ہے اور ہم اس جذباتی پن کو مُحبت کا نام دے کر اعترافِ مُحبت کر لیتے ہیں۔

اصل عورت مرد کی مُحبت کا معیار ُاس کی غیرت کو بناتی ہے دولت کو نہیں، وہ اُس میں اپنا مُحافظ ڈھونڈتی ہے ۔جبکہ اصل مرد عورت کی مُحبت کو اُس کی حیا اور سیرت کی کسوٹی پر پرکھتا ہے

صرف خوبصورتی اس کے لئے کافی نہیں ہوتی۔ وہ ُاس عورت میں اپنی اَنے والی اولاد اپنی بیٹیوں کا عکس دیکھتا ہے ۔اور ایسی عورت کو پانے کی خاطر وہ اپنی انّا دولت سب داو پر لگانے پر تیار ہو جاتا ہے۔ مرد کی مُحبت کے رنگ بھی عجیب ہوتے ہیں وقت کے اُتار چڑھاو کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ مرد جس عورت سے مُحبت کرتا ہے اس کے معاملے میں ظرف نہیں رکھتا اور اگر اسے عورت کے کردار پر شک ہو جائے تو وہ اسے مُحبت تو دیتا ہے

لیکن عزت نہیں ۔حالانکہ عورت کے لئے مُحبت سے زیادہ عزت قیمتی شے ہوتی ہے، عورت کو اگر وقت مُحبت اعتماد اور سب سے بڑھ کر عزت دی جائے تو وہ مر تو سکتی ہے مگر کبھی بےوفائی نہیں کرتی۔عورت جب کسی مرد پر دل ہار بیٹھتی ہے تو پھر کوئی دوسرا اسے فتح نہیں کر سکتا۔ مرد صرف اُسی عورت سے ہار سکتا ہے جسے وہ بے پناہ مُحبت کرتا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11