جمعہ 26 اپریل 2024

کیا آپ کیڑوں سے بنا مکھن کھانا چاہیں گے؟

کیا آپ کیڑوں سے بنا مکھن کھانا چاہیں گے؟

کیک، بسکٹ یا ڈبل روٹی ہی کیوں نہ ہو مکھن ان چیزوں کا مزہ دوبالا کردیتا ہے اور ناشتے میں جب تک مکھن نا ہو تو ناشتہ کرنے میں مزہ ہی نہیں آتا۔

عام طور پر مکھن کو دودھ سے تیار کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کیڑوں سے بننے والے مکھن کے بارے میں سنا ہے؟

بیلجیئم کی گھینٹ یونیورسٹی کے سائنسدان کیڑوں کی چکنائی سے مکھن تیار کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں جسے کیک، بسکٹ اور دیگر اشیاء تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور سائنس دانوں کا یہ ماننا ہے کیڑوں سے حاصل کی جانے والے چکنائی دودھ کی چکنائی سے زیادہ پائیدار ہے۔

کیڑوں کی چکنائی سے مکھن تیار کرنے کا تجربہ کرنے والے سائنسدان کا کہنا ہے کہ کیڑوں میں موجود اجزاء کو استعمال کرنے کے حوالے سے متعدد مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں۔

Reuters

@Reuters

Scientists are deriving grease from insects to replace butter which they say is more sustainable than dairy production https://reut.rs/3cjTVsv 

Embedded video

1,156 people are talking about this

ان کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ پائیدار ہے کیونکہ کیڑے جانوروں سے کم جگہ گھیرتے ہیں جب کہ یہ فیڈ کو تبدیل کرنے میں زیادہ کارگر ہیں، کیڑوں سے مکھن تیار کرنے کے لیے پانی کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔

ان سائنسدانوں نے حال ہی میں کیڑوں سے بنے مکھن کو استعمال کرتے ہوئے ایک کیک بھی بنایا ہے۔

کیڑوں سے بنی لذیذ آئس کریم کہاں مل رہی ہے؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صارفین کو اگر کیڑوں سے بنے مکھن سے تیار کیا جانے والا کیک کھلایا جائے گا تو انہیں دودھ سے بنے مکھن کے کیک اور اس کیک میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیڑوں سے بنی اشیاء میں پروٹین، وٹامن، فائبر اور نمکیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

Facebook Comments