پیر 20 مئی 2024

مرد کی مجبوری ، راز کی باتیں مرد اس عورت کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجاتا ہے جو عورت اسے ۔۔۔؟؟

زندگی کے کچھ مقامات پر لاپرواہ رہنا سیکھیں کیونکہ جس طرح ہر بات کہنے والی نہیں ہوتی اسی طرح ہر بات سننے والی بھی نہیں ہوتی ۔ محبت بہت پاکیزہ جذبہ ہے۔ یہ ہمیشہ پاکیزہ لوگوں کےلیے پیدا ہونا چاہیے۔ گ ن دے اور مطلبی لوگ اس کے حقدار نہیں۔ کبھی کبھی انسان کو اپنابوجھ بانٹ لینا چاہیے۔

مگر سہی بندے کے ساتھ اور سہی وقت پر۔ انسان کا سب سے بڑا دش م ن اس کا دماغ ہے۔پکڑ پکڑ کر لاتا ہے ان لمحوں کو جو اذیت دیتے ہیں۔ جو خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہے۔ وہ بہترین کو بھی کھو دیتا ہے۔ ہمارے یہاں آدھا سننے والے لوگ پورا مطلب نکالنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ سمجھدار وہ ہوتا ہے جس کو بات کرنے کا سلیقہ آتا ہو۔ وہ جانتا ہو کہ کس سے کس لہجے میں اور کیا بات کرنی ہے۔ نفرتوں کا کوئی گواہ نہیں محبت کے لوگ ثبوت مانگتے ہیں۔گہری باتیں سمجھنے کے لیے گہرا ہونا پڑتا ہے۔ اور گہر ا ہونے کے لیے گہری چوٹیں کھانی پڑتی ہیں۔

ان لوگوں کے ساتھ ملنے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے جن کے الفاظ ان کے کردار کے مطابق نہ ہوں۔ زندگی میں ہمیشہ اپنےچاہنے والوں کو اپنی کمی محسوس کرواؤ لیکن یہ دوری اتنی لمبی نہ کرو کہ وہ آپ کو بنا جینا سیکھ لیں۔ سیانے کہتے ہیں۔جو من کے صاف ہوتے ہیں زمانہ ان کی گواہیاں دیتا ہے۔رشتے کبھی بھی قدرتی م وت نہیں م رتے ان کو ہمیشہ انسان ہی ق ت ل کرتا ہے۔ کبھی نفرت سے تو کبھی نظر اندازی سے ۔ اچھے اخلاق اور اچھے کردار کے بغیر آپ کی تعلیم آپ کے دماغ پر بوجھ کے علاوہ کچھ نہیں چاہے وہ تعلیم دین کی ہویا دنیا کی۔

زیادہ سمجھدار اور زیادہ بیوقوف میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔ کیونکہ یہ دونوں کسی کی نہیں سنتے۔ حد سے زیادہ حساس اور حد سے زیادہ سوچنے والے لوگ کبھی خوش نہیں رہ سکتے ۔ لوگوں کو وقت دیں، موقع دیں ، جگہ دیں ۔ لیکن کسی سے تعلق کی بھیک نہ مانگیں، جو آپ کا ہے وہ آپ کو ملے گا۔ یاتو غلطیاں چھوڑدیں یا پھر دوسروں کو معاف کرنا سیکھ لیں۔ عجیب ہے یہ دنیا یہاں جھوٹ سے نہیں سچ بولنے سے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔ اگر کسی کو تکلیف دے کر بھی اچھے سے سولیتے ہوتو اپنے ضمیر کا جنازہ پڑھ لو کیونکہ وہ وف ات پا چکا ہے۔

انسان اپنی غلطیوں پرتو اچھا وکیل بن جاتا ہے۔ لیکن دوسروں کی غلطیوں پر سیدھا جج بن جاتا ہے۔ز ندگی کو اس وقت جینا سیکھیں جب وہ آپ کو م ارہی ہو۔ مضبوط لوگ خاموش رہتے ہیں وہ کسی سے شکایت نہیں کرتے۔ خاموشی بہت کچھ کہتی ہے۔ کان لگا کر نہیں دل لگا کر سنیں۔ کسی کے لیے اتنا بھی مت گر جانا کہ جس کے لیے گرے ہو وہ اٹھانے سے انکار کردے۔ جب کوئی تمہارا ساتھ نہیں دیتا تو تمہارا رب تمہارا ساتھ دیتا ہے۔ اور اس سے بہترین کوئی ساتھی نہیں۔جتنا ہوسکے رشتوں کو وقت دیا کرو، تاج محل دنیا نے دیکھا ہے ممتاز نے نہیں۔ لوگ معافیاں مانگ لیتے ہیں لیکن اپنے کرتوت نہیں بدلتے۔ میں تنہائی پسند نہیں ہوں ، ہاں لیکن بناوٹی رشتوں سے دم گھٹتا ہے میرا ۔ کچھ ٹھو کریں سیدھا راستہ دکھانے کے لیے لگتی ہیں ورنہ کبھی منزل نہیں ملتی اور کبھی آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ملتی۔ انسان امیدوں سے بندھا ایک ضدی پرندہ ہے جو گھائل بھی امیدوں سے ہے اور زندہ بھی امیدوں پر ہے۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11