پیر 20 مئی 2024

بری عورت ؟ دوباتیں ہوں تو بیوی ضرور بے وفائی کرے گی ؟

نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: میں نے جہنم میں عورتوں کی کثیر تعداد دیکھی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ اس کی کیا وجہ ہے ۔ نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: ان کی ناشکری کی وجہ سے ۔ عرض کیا گیا کیا اللہ تعالیٰ کی ناشکری کی وجہ سے ؟ ار شاد فرمایا: شو ہر کی ناشکری اور احسان فرموشی کی وجہ سے ۔ زندگی بھر تم کسی عورت کے ساتھ حسن سلوک کرو لیکن کبھی اگر کوئی خلاف مزاج ناگوار بات آگئی تو فوراً یہی کہے گی کہ میں نے تم سے کبھی کوئی بھلائی دیکھی ہی نہیں ۔ مرد اپنی بیوی اور خاندان کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں اور پل کمزور ہے تو سارے رشتے کمزور ہوجاتے ہیں۔ میاں بیوی ، دکھ سکھ کےساتھی ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے سے الجھنے کے بجائے ایک دوسرے کو سمجھنے کی کو شش کی جائے، جہاں جہاں اختلافات ہوں، یا جن پہلوؤں کی وجہ سے کشیدگی ہو رہی ہو انہیں کسی مثبت نقطے پر سلجھایا جائے۔ یہ بہت ضروری بھی ہے اگر آپ نے گھر کا ماحول بہتررکھنا ہے۔ اوراپنے بچوں کواچھا صحتمند ماحول دینا ہے۔

بیو ی کے دل کی بات شوہر سمجھ جائے تو بیوی کی زندگی سنور جاتی ہے۔ جو مرد اپنی بیوی کے دل میں جھانک سکتے ہیں۔ انہیں وہاں اپنے لیے محبت کاگلشن ہی نظر آتا ہے ۔ لیکن کچھ مرد بیوی کی ذرا سی تلخی کا یہ نتیجہ اخذ کرلیتے ہیں۔ کہ اسے مجھ سے محبت نہیں ہے۔ یہ سوچنا ٹھیک نہیں ہوسکتا وہ آپ کی توجہ چاہتی ہو۔ ۔ کس قدر عجیب لوگ ہیں نہ ہم ، محبت ہم نبھا نہیں سکتے ، نفر ت ہم سہہ نہیں سکتے ، احسا س ہم میں زندہ نہیں رہا، احترام ہم میں باقی نہیں ہے، میل جول سے ہم دور بھاگتے ہیں، حسد ہم میں بھرا ہوا ہے، غلطی ہم نے تسلیم نہیں کرنی ، معذرت کرنا ہمیں توہین لگتا ہے، عبادت کی ہم کو خبر نہیں ہے، حقیقتیں ہمیں اچھی نہیں لگتیں ، موت ہمیں یاد نہیں ہے، اور پھر کہتے ہیں کہ سکون نہ جانے کدھر کھو گیا ہے ہمارا۔

لوگ ناجائز رشتہ رکھنے کے لیے تو رب سے نہیں ڈرتے لیکن اس ناجائز رشتے کو جائز بنانے کا سوچتے ہی ماں باپ ، خاندان اور عزت کا ڈر لگ جاتا ہے۔ ہر کسی کی یہی تمنا ہوتی ہے۔ کہ اس کی زندگی میں کو ئی غم نہ ہو اور ہونی بھی چاہیے لیکن غموں کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ رب سے جوڑ دیتے ہیں۔ تو بہ کا آنسو بھی کمال کا آنسو ہے، گر تا باہر ہے اور صفائی اندر کی کر دیتا ہے۔ خوبصورت چہرہ بھی بوڑھا ہوجاتا ہے۔ پر کشش جسم بھی ایک دن ڈھل جاتا ہے۔ لیکن ایک اچھا انسان ہمیشہ اچھا انسان ہی رہتا ہے۔ تعلق بھی رزق کی طرح ہوتا ہے ۔ بدنیتی آجائے تو برکت ختم ہوجاتی ہے۔ ہرکسی کو ہر بات کو جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ بہت سی جگہ پر واقعی دل بڑا کر نا پڑتا ہے ، درگزر کرنا پڑتا ہے ہر کوئی نہیں سمجھتا آپ کو اور ہر کسی کو آپ سمجھا نہیں سکتے ۔ ہم سمجھتے ہیں خدا ہمیں اوپر سے دیکھتا ہے حقیقت میں خدا ہمیں اندر سے دیکھتا ہے۔ عورت جس مرد سے محبت کرتی ہو اسے دیکھ کر ویسے ہی حواس باختہ ہوجاتے ہیں، نہ قدموں پر اپنا اختیار رہتا ہے اور نہ نظروں پر۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11