جمعرات 02 مئی 2024

شوہر کے چہرے پر دو باتیں ہوں تو سمجھو سچا پیار کر تا ہے؟

دو باتیں ایسی ہیں، جو کسی مرد میں ہوں تو سمجھو بہت نا یا ب ہے۔ بیوی کا خیال رکھنے والا ہو، اور اس کی ضرورت کو اپنا فرض سمجھے۔ جو خود تکلیف اُٹھا کر بیوی، بچوں اور گھر والوں کو آرام پہنچانے کی کوشش کر تا رہے۔ بیوی موم کی طرح نرم فطرت والی ہو تی ہے جس سانچے میں ڈھا لنا چاہو گے ڈھل جا ئے گی بشر طیکہ شو ہر نرمی کا بر تاؤ کر ے محبت کرنے والوں میں اور کچھ نہ ہو لیکن ایک بات ہو تی ہے بے ادب نہیں ہو تے پتھر جیسے سخت نہیں ہو تے دل دکھاؤ کیسا بھی بد دعا نہیں دیتے۔ شوہر کے لیے بیوی سے بڑھ کر اور بیوی کے لیے شوہر سے بڑھ کر کوئی دوست نہیں ہو سکتا۔ مرد کا امتحان عورت سے ہے اور عورت کا امتحان پیسے سے ہو تا ہے۔

محبت کے پھول تقسیم کرنے والوں کے دامن کبھی بھی خوشیوں سے خالی نہیں ہو تے آزما ئشیں انسان کا حوصلہ بلند کر نے کے لیے آ تی ہیں صبر اور برداشت کرنے والوں کی اللہ تعالیٰ ضرور مدد کر تا ہے۔ ایک مان ہی تو ہو تا ہے جو آپ کو ہر کسی پرنہیں ہو تا کسی بہت خاص پر ہو تا ہے اگر وہ آپ کا مان توڑ دے تو آپ ایسے ٹوٹتے ہو کہ پھر جڑنا مشکل ہو جا تا ہے۔ اگرعورت اچھی ہے تو ریاست بھی اچھی ہو گی۔ اگر وہ خراب ہے تور یاست بھی خراب ہوگی۔جس طرح ستون کو دیکھ کر کسی عمارت کی مضبوطی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے اسی طرح معاشرہ میں عورت کی حیثیت کو دیکھ کر قوم کی عظمت اور سربلندی کا اندازہ باآسانی کیا جا سکتا ہے ۔

معاشرہ کا یہ ستون اگر مضبوط ہے تو اس پر قوم کے امن وعافیت کی چھت ڈالی جاسکتی ہے اس وقت یہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اگرعورت کا معاشرے کو بنانے اور بگاڑنے میں اتنا اہم رول ہے تواس کو وہ اہمیت کیوں نہیں دی جاتی جس اہمیت کی وہ مستحق ہے۔ اگر عورت ہی معاشرے کی بنیاد ہے تواس بنیاد کو مضبوط کرنے پر تو جہ کیوں نہیں دی جاتی۔ ظہورِ اسلام سے پہلے عورت کی زبوں حالی سے ہر ایک واقف ہے کہ اس کی حیثیت پیر کی جوتی کے برابر بھی نہیں تھی۔ پھرایک روشن زمانہ آیا۔ اسلام نے کہا کہ’ ’عورت ‘‘کو خرید و فروخت کا سامان مت بنائواور موت کے بعد اسے اس طرح مت تقسیم کرو

جس طرح تم وراثت کی دیگر چیز یں تقسیم کرتے ہو۔ اگر یہ ماں ہے تو اس کے قدموں تلے اپنی جنت تلاش کرو،اگر یہ بیٹی ہے تو اس کی بہتر ین پر ورش کے عوض تمہیں جنت کی بشارت دی جاتی ہے۔ اگر یہ بہن ہے تو اس کے باعث تم صدقہ وجہاد کے ثواب کو حاصل کر وگے اور اگر یہ بیوی ہے تو یہ تمہار الباس ہے،تمہیں ڈھانپ لینے والی اور تمہاری تمام ترکجیوں پر پردہ ڈال کرتم سے محبت کر نے والی۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11