جمعہ 17 مئی 2024

اچھا وقت آنے سے پہلے اللہ آپکو اِن دو قسم کے لوگوں سے دور کر دیتا ہے۔

جب کوئی ہاتھ اور ساتھ دونوں چھوڑ دیتا ہے تب اللہ تعالیٰ کوئی نا کوئی اُنگلی پکڑنے والا بھیج ہی دیتا ہے۔ دوسروں پہ آ ئی مصیبت کو “س ز ا” اور اپنی مصیبت کو آزما ئش سمجھنے والا بھی تکبر میں مبتلا ہے۔ کا ئنات کا سب سے بڑا سچ رب العا لمین تک پہنچنے کے لیے رحمۃ اللعالمین کی پیروی ضروری ہے۔ انسان دونوں معا ملات میں بے بس ہے دُکھ سے بھاگ نہیں سکتا اور خوشی خرید نہیں سکتا۔ گ ن ا ہ نہیں چھوٹ رہا یہ فکر کی بات ہے مگر ضمیر ملامت بھی نہیں کر رہا یہ خطرے کی بات ہے۔ جب غرض ہو ئی تب پو چھ لیا، جب وقت ملا تب یاد کیا اب اور حقیقت کیا لکھوں اس دور کے مخلص یاروں کی برداشت عقل مندی آدمی کا وہ صبر ہے جس کا مظاہرہ وہ ایک جا ہل آدمی کی بات سنتے وقت کر تا ہے۔ رویوں کی زبان سب سے صاف اور خوبصورت ہو تی ہے

بغیر کچھ کہے سنے ساری بات کی سمجھ لگ جا تی ہے۔ جینا تو ایک شخصیت بن کے جیو جسے لوگ تمہارے مرنے کے بعد بھی یاد رکھیں۔ سب سے بد نصیب انسان وہ ہے جسے اپنے رب سے دعا مانگنے کا بھی وقت نہ ملے۔ منفی سوچ غلط نمبر کی عینک کی طرح ہو تی ہے ہر منظر دھندلا ، ہر راستہ ٹیڑھا ، اور ہر چہرہ بگڑا ہوا ہی نظر آ تا ہے۔ منزلیں چاہے کتنی بھی اُونچی ہوں راستے ہمیشہ پاؤں کے نیچے ہو تے ہیں۔ دولت مٹی کی طرح ہو تی ہے اسے پاؤں کے نیچے رکھنا چاہیے سر پر بٹھاؤ گے تو ق ب ر بن جا تی ہے اور ق ب ر زندہ انسانوں کے لیے نہیں ہو تی۔

جب تم خدا سے مغفرت و عطا کے طالب ہو تو جن لوگوں کی اُمید یں تمہاری ذات سے وابستہ ہیں تو انہیں بھی محروم و ما یوس نہ کیا کرو۔ اپنی ذات کے اندر ایک ایسا انسان ڈھونڈ و جو صرف اپنے لیے ہی نہیں دوسروں کے لیے بھی جینا جا نتا ہو۔ ہم معیار ِ زندگی بلند کر نے کی دوڑ میں معیار ِ انسانیت سے گر گئے ہیں۔ بیٹیاں جب بڑی ہو جا ئیں تو شک کی دیوار اُونچی کرنے کی بجائے محبت کی رسی کو دراز کر لینا بہتر ہو تا ہے کیونکہ محبت کی لگام تربیت پر آ نچ نہیں آنے دیتی۔ جو تعلق گہرے تھے وہی اند رتک توڑ گئے جن پر مان تھا سب سے زیادہ وہی لوگ چھوڑ گئے۔ دلچسپی کو عادت مت بننے دیں کیونکہ عادت بڑھ کر طلب بن جا تی ہے اور طلب جب بنتی ہے تو وہ انسان کی کمزوری بن جا تی ہے۔ وقتی تکلیف مجھے بھی ہو تی ہے اور آپ کو بھی مگر یقین رکھیں آج آپ کے ساتھ جو کچھ برا ہو رہا ہے کل اللہ اسی برائی میں اچھائی کا راستہ نکال دے گا۔ بغیر مفاد کے دوستی، دنیا کی نا یا ب چیزوں میں سے ایک ہے۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11