جمعہ 17 مئی 2024

اگر ہارنے سے ڈرتے ہو ؟ تو ایک بار یہ باتیں ضرور سنو۔جیت تمہاری ہو گی۔

گڈریا بھیڑ کو بھیڑیے کے پنجے سے چھڑاتا ہے جس کے لیے بھیٹر اسے اپنا محسن سمجھتی ہے لیکن بھیڑیا گڈریے کو برا بھلا کہتا ہے اور اسے اپنی آزادی پر حملہ قرار دیتا ہے۔ ہم روزمرہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں کہ جب ہزاروں افراد کو غلامی سے آزاد کر ا یا جا ئے تو کچھ غلام اسے آزادی کا نام دیتے ہیں اور دوسرے آقا آزادی سلب کرنے کا الزام لگا تے ہیں۔ میں باقی لوگوں سے زیادہ ذہین نہیں ہوں میں بس اپنی مشکلات کے ساتھ باقی لوگوں کی نسبت زیادہ وقت گزارتا ہوں۔ کوشش کر نا مت چھوڑو، یقین کر نا مت چھوڑو۔ کبھی ہمت مت ہارو، تمہارا دن بھی آ ئے گا۔ تمہاری کا میابی کی تعریف یہ ہے کہ تم نے کم وسائل اور زیادہ مسائل کے باوجود کا میاب ہو کر دکھا یا! سستی کی چادر اتار پھینکو

اپنے اندر کا میابی کی ضد پیدا کرو۔ منزلوں سے گمراہ بھی کر دیتے ہیں کچھ لوگ یوں ہر کسی سے راستہ پو چھنا اچھا نہیں ہو تا۔ کچھ بڑا کرنے کے لیے آپ کو کبھی کبھار بہت بڑے رسک لینے پڑتے ہیں۔ زندگی میں کبھی بھی ہار مت مانو۔ کیونکہ کھیل ایک ہی پل میں بدل سکتا ہے اور آپ جیت سکتے ہیں۔ وقت سے اگر کچھ سیکھنا ہے تو یہ سیکھ وقت کبھی رُکتا نہیں، ویسے ہی تم زندگی میں آگے بڑھتے رہو مت رُکو! کا میابی آپ کو ذاتی طور پر گلے ملتی ہے لیکن نا کا می ہمیشہ دنیا کے سامنے آپ کا طما چہ مارتی ہے یہی ہے زندگی۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11