منگل 30 اپریل 2024

برطانیہ میں کورونا سے ایک ہی دن میں ہزار سے زائدافراد جاں بحق

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میںکورونا سے مزیدایک ہزار610 افراد فوت ہوگئے ہیں ، یہ تعداد وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے لے کراب تک ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد کورونا سے کل ہلاکتوں کی تعداد 90ہزار ہو گئی ہے ۔حالیہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، کل 42لاکھ66ہزار577 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک وصول کی ہے۔ایک نئی رپورٹ میں 33ہزار355 مثبت کوویڈ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز وبا کو قابو کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

Facebook Comments