جمعرات 02 مئی 2024

ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، اتنے فون بیچ ڈالے کہ تاریخ رقم کردی

ایپل

واشنگٹن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) موبائل فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے فروخت میں جنوبی کورین سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایپل نے 2020؁ ء کی آخری سہ ماہی میں سام سنگ سے 18 ملین زیادہ فون فروخت کیے ہیں۔

فوربز کے مطابق 2020؁ کی آخری سہ ماہی کے دوران ایپل نے دنیا بھر میں 79.9 ملین آئی فون فروخت کیے ہیں  جبکہ اسی عرصے کے دوران سام سنگ کے موبائل فونز کی فروخت کی تعداد 62.1 ملین رہی۔ اتنی بڑی تعداد میں آئی فون کی فروخت  کے بعد ایپل کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 21 فیصد  ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب سام سنگ کو شاؤ می، ہواوے اور ویوو کی وجہ سے اپنی مارکیٹ کا 12 فیصد حصہ گنوانا پڑا ہے۔

آئی ٹی سروس مینجمنٹ کمپنی گارٹنر کے  ریسرچ ڈائریکٹر انشول گپتا کے مطابق 2020؁ء کی آخری سہ ماہی میں مجموعی طور پر سمارٹ فونز کی فروخت میں 5.4 فیصد کمی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ فائیو جی سمارٹ فونز کی زیادہ فروخت اور صارفین کا کم قیمت فون کی طرف متوجہ ہونا ہے۔

Facebook Comments