اتوار 19 مئی 2024

صفائی کرنے والی ایئرپورٹ پر ساڑھے 4 کروڑ کی بالیاں پہنے پکڑی گئی
گزشتہ سال دسمبر میں فارمولا ون کے سابق سربراہ برنی ایکلیسٹن کی 35سالہ ارب پتی بیٹی تیمرا ایکلیسٹن کے گھر سے 1کروڑ 70لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب 74کروڑ روپے)مالیت کی چوری ہوئی۔ اس چوری کے الزام میں اب تیمرا کے 7کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 15ارب 40کروڑ روپے)مالیت کے گھر میں صفائی کرنے والی آرمینیا کی 47سالہ خاتون اور اس کے بیٹے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ ملزمان صفائی کرنے والی اس ماریا میسٹر نامی خاتون کی ایک چھوٹی سی حماقت کی وجہ سے پکڑے گئے
2020-11-05

ون ڈے رینکنگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین 16ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بیٹسمینوں میںبابراعظم تیسری پوزیشن پر برقرا ر ہیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں عماد وسیم کی ایک درجے کمی کے بعد پانچویں نمبرپر آگئے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان ٹیم نمبر چھ پر ہے۔ شاہین شاہ آفریدی 8 درجہ ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ وہاب ریاض بھی چھ درجہ ترقی پاکر 60 ویں،نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین 202 ویں پوزیشن سے 120 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے اورافغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بیٹسمینوں کی ابتدائی دو پوزیشنز پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اور روہت شرما قابض ہیں ۔
2020-11-05

ہسپتال میں کوویڈ کے مریضوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں
ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ) کالڈرڈیل اور ہڈرزفیلڈ این ایچ ایس ٹرسٹ نے کوویڈ مریضوں اور انتہائی نگہداشت میں رہنے والوں کی تعداد کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ لوکل میڈیا کے مطابق کالڈرڈیل اور ہڈرزفیلڈ این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ نےبتایا ہے
2020-11-05

گلگت بلتستان صوبہ بنانے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلے گا، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر وعدے کی طرح گلگت بلتستان صوبہ بنانے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلے گا، گلگت بلتستان کو صوبہ نواز شریف بنائے گا۔
2020-11-05

یاسر شاہ قائد اعظم ٹرافی سے دستبرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)یاسر شاہ قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ وہ پی ایس ایل سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی عدم موجودگی میںعمران فرحت کو قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ کی سیکنڈ الیون نے غلام مدثر کی جگہ عدیل ملک کو بطور کن متبادل اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
2020-11-05

قومی ہاکی چیمپئن شپ کا آج آغاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 66ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ جمعرات سے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا، آرمی، پی آئی اے ، نیوی، پورٹ قاسم، پولیس، ایم پی سی ایل اور صوبہ پنجاب نے مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
2020-11-05

مکتبہ دارالسلام کے زیراہتمام پنجابی زبان میں قرآن مجید کی تقریبِ رونمائی
ریاض سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکتبہ دارالسلام کے زیر اہتمام قرآن مجید فرقان حمید کے پنجابی ترجمے کی تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے علاوہ سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی.
2020-11-05

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔
2020-11-05

عمر اکمل کیس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کیس کی کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں سماعت کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے، سماعت ورچوئل ہو گی ۔ عدالت نے کوئنز کونسل سے ایک ایڈ جیوڈیکٹر مقرر کر دیا ہے۔ ثالثی عدالت ہی اپیل کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔ مدت طے نہیں کی گئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اخراجات سے بچنے کیلئے ورچوئل سماعت کے لیے درخواست کی تھی ۔
2020-11-05

طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل ہونے والے میراڈونا کی حالت اب کیسی ہے؟
تفصیلات کے مطابق نیورو سرجن کا کہنا ہے کہ نامور فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا آپریشن کے بعد اب بالکل ٹھیک ہیں جنہیں چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986ءمیں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔
2020-11-05