پیر 06 مئی 2024

چاند طلوع ہونے کے دلکش مناظر
فوٹو گرافر حسن ھروبی نے مکمل چاند کے طلوع ہونے کے دلکش مناطر پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، انہوں نے چاند کے مکمل شکل اختیار کرنے پر ایک ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہے۔
22 گھنٹے پہلے

تحصیل کوٹ ادو میں ماں نے شوہر پر شک کی وجہ سے مبینہ طور پر 2 سال کی بچی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا
اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا اور والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔
23 گھنٹے پہلے

شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں شین واٹسن کے مدمقابل کھیل سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شین واٹسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کو ایک شاندار کرکٹ کیرئیر کیلئے بہت مبارک ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جدید کرکٹ کے ایک عظیم آل راؤنڈر ہیں، آپ کے مد مقامل کھیل کے ہمیشہ انجوائے کیا۔
23 گھنٹے پہلے

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے القصیم ریجن کے لئے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ہفتہ وار دو پروازوں کی اجازت دے دی.
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی القصیم ائیرپورٹ سے پہلی پرواز 19 نومبر کو ملتان کے لئے روانہ ہوگی.سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے بعد القصیم ریجن کے ہزاروں پاکستانیوں کا سفر آسان ہوگیا ہے. قومی ائیر لائن پی آئی اے اس سے پہلے جدہ، مدینہ منورہ، ریاض اور دمام سے اپنا فلائٹس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے.
23 گھنٹے پہلے

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر شیفک زیفر ووچ نے ملاقات کی
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر شیفک زیفر ووچ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیفک زیفر ووچ نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی ،پاک بوسنیا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی،دونوں جانب سے دفاع، تکنیکی امور اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
23 گھنٹے پہلے

اسیر ریجن کے گورنرشہزادہ  ترک بن طلال بن عبد العزیز آل سعود   کی پاکستانی  قونصل جنرل سے ملاقات
سعودی عرب کے اسیر ریجن کے گورنرشہزادہ ترک بن طلال بن عبد العزیز آل سعود سے جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے انکے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے، گورنر اسیر ریجن نے پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے خصوصی نیک جذبات کا اظہار کیا
23 گھنٹے پہلے

بھارت میں انڈین پریمیر لیگ میں جواءہارنے پر 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاگٹا پولیس سٹیشن حیدرآباد کے انسپکٹر نرنجن ریڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ناریل بیچنے والے سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی، وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایک کمرے میں رہتا تھا۔
23 گھنٹے پہلے

19 لاک ڈاؤن کے حوالے سے برطانیہ کی حکومت کی جاری کردہ ہدایات
درخواست گزاروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ہائی کمیشن دورے کے دوران یوکے حکومت کی تمام ہدایات اور ہدایات پر عمل کریں اور ان کی تعمیل کریں۔ مزید یہ کہ بکنگ کے لئے ، صرف قونصلر سیکشن کے اندر درخواست دہندگان کو ہی اجازت دی جائے گی اور ملاقات کے لئے صرف والدین نابالغوں کے ساتھ جاسکتے ہیں۔ قونصلر معاملے سے متعلق سوالات کے سلسلے میں پاکستانیوں کی رہنمائی کے لئے الیکشن کمیشن اور کمیشن کے تمام دفاتر کے کال سینٹ کھلا ر ھیں گے
23 گھنٹے پہلے

برطانیہ کے بڑے سپر سٹور سینسبری نے نوکریوں میں 3500 کٹوتیوں کا اعلان کیا ہے
سینسبری مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ "ہماری صنعت میں مختلف دیگر شعبوں میں میں تیزی آتی رہے گی کیونکہ سیئنسبری نے اپنے آن لائن اور ڈیجیٹل عمل کو بڑھایا ہے۔
1 دن پہلے

لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(لمز) میں امتحانات کے بعد دوبارہ آن لائن کلاسزشرو ع ہوگئی ہیں
ایک فیس بک پیج نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”آج لمز میں امتحانات کے بعد آن لائن کلاس ہوئی ، یہ سب سے زیادہ یاد رہ جانیوالی کلاس تھی، جب طلباءنے اپنے کیمرے آن کیے تو تقریباً دل کا دورہ ہی پڑنے والا تھا، ایسے لمحات مجھے احساس دلاتے ہیں کہ ایک ٹیچر ہونا کتنے اعزاز کی بات ہے ، میں اس دنیا کی خوش قسمتیوں کی تجارت نہیں کروں گا۔ آپ لوگوں کا شکریہ “۔
1 دن پہلے