پیر 29 اپریل 2024

جرمن حکومت نے لوگوں کو کورونا سے بچاﺅکی مکس ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی

برلن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) یورپی ملک جرمنی کی حکومت نے لوگوں کو عمر کے حساب سے کورونا سے بچاﺅکی مکس ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی ہے دنیا کے متعدد ممالک میں اس وقت ایک ہی طرح کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے ڈوز لگوائے جا رہے ہیں، تاہم امریکا، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک میں حکومت نے لوگوں کو مرضی کے مطابق کچھ عرصے بعد دوسری ویکسین لگوانے کی اجازت بھی دے رکھی ہے.

تاہم بہت ہی کم ممالک ایسے ہیں جنہوں نے لوگوں کو بیک وقت مکس ویکسین لگوانے کی اجازت دی ہو، تاہم اب جرمنی نے اپنے شہریوں کو بیک وقت مکس ویکسینیشن کی اجازت دے دی امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کے ویکسینیشن سے متعلق حکومتی ادارے ”سٹیکو“نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا سے بچاﺅ کے لیے پہلا ڈوز ایسٹرازینیکا کا لگوایا ہو، وہ چاہیں تو اپنی عمر کے حساب سے دوسرا ڈوز موڈرینا یا فائزر کا بھی لگوا سکتے ہیں ادارے کے مطابق اگر لوگ چاہیں تو پہلے ڈوز کے بعد کسی بھی کمپنی کا ایم آر این اے ویکسین کا بوسٹر ڈوز بھی لگوا سکتے ہیں.

ایم آر این اے ویکسین کو بوسٹر ڈوز کہا جاتا ہے جو کہ براہ راست بیماری کو نہیں روکتیں بلکہ وہ انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے سمیت خلیات میں پروٹین کی پیداوار کو یقینی بناتی ہیں جرمن حکومت کے مطابق لوگ چاہیں تو فائز اور موڈرینا کے پہلے ڈوز کے بعد ایسٹرازینیکا کا دوسرا ڈوز لگوائیں یا چاہیں تو ایم آر این اے ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوائیں حکومتی ادارے کے مطابق تازہ تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مکس ویکسینیشن کا اثر دیرپا اور پائیدار ہوتا ہے اور ایسا عمل مختلف طرح کے کورونا وائرسز سے بھی محفوظ رکھتا ہے.

جرمن کے ویکسینیشن سے متعلق مذکورہ ادارے نے یہ تجاویز اس وقت دیں جب کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلا ڈوز موڈرینا کا لگوایا تھا جب کہ انہوں نے دوسرا ڈوز ایسٹرازینیکا کا لگوایا جرمنی سے قبل کینیڈین حکومت نے بھی لوگوں کو تجویز دی تھی کہ وہ مکس ویکینیشن کروا سکتے ہیں. اگرچہ کینیڈین حکومت نے بھی لوگوں کو مکس ویکسینیشن کی اجازت دی تھی تاہم وہاں لوگوں کو ایم آر این اے ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوانے کی تجویز نہیں دی گئی تھی کینییڈا اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں تاحال ایم این آر اے ویکسین کے بوسٹر ڈوز کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم یورپین یونین کی طبی معاملات دیکھنے والی کمیٹی نے بوسٹر ڈوز کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے نئی تحقیقات کے مطابق بوسٹر ڈوز کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین کے بعد لگوانے سے انسان کے مدافعتی نظام کو تقویت فراہم کرتے ہیں.

Facebook Comments