ھفتہ 27 اپریل 2024

سندھ میں کورونا کے باعث فی الحال تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، سعید غنی

کراچی(دھرتی نیوز) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے باعث فی الحال تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ8 اگست کو صورتحال دیکھ کر کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک بند رہیں گے، 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، صورتحال بہتر ہوئی تو فوری طور پر12ویں جماعت کے باقی ماندہ پیپرز لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں۔ 8اگست کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا، صورتحال دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Facebook Comments