اتوار 28 اپریل 2024

امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں

بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ روبن ریحانہ فینٹی 1.7 بلین ڈالر (ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز) کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ ریحانہ کو امیر بنانے میں ان کے میوزک کا ہاتھ نہیں بلکہ ان کے بیوٹی برانڈ کا بزنس ہے جس نے ان کی قسمت روشن کردی۔

 گلوکارہ نے 2017 میں فینٹی بیوٹی (Fenty Beauty) نامی کاسمیٹک برانڈ لانچ کروایا جس کے بعد 2018 میں انہوں نے سیویج ایکس فینٹی (Savage X Fenty)کے نام سے انڈر گارمنٹس کا برانڈ متعارف کروایا۔

رپورٹ کے مطابق ریحانہ نے 50 فیصد دولت اپنے بیوٹی برانڈ سے کمائی جو کہ تقریباً 1.4 بلین ڈالر ہے جب کہ باقی کی کسر سیویج ایکس فینٹی نے پوری کی۔

ریحانہ کی سیویج ایکس فینٹی کی مالیت ایک اندازے کے مطابق تقریباً 270 ملین ڈالر ہے اور وہ 1.7 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ کے طور پر سرِفہرست ہیں۔

اس طرح امریکی ٹی وی اسٹار، میزبان و اداکارہ اوپرا ونفرے کے بعد ریحانہ نے دنیا کی دوسری امیر ترین کاروباری خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

Facebook Comments