ھفتہ 27 اپریل 2024

حسن علی کرکٹ سے نہیں، جم ٹریننگ سے انجری کا شکار ہوئے، اظہر محمود

حسن علی کرکٹ سے نہیں، جم ٹریننگ سے انجری کا شکار ہوئے، اظہر محمود

قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب جم ٹریننگ کے سبب انجریز کا کا شکار حسن علی کی فٹنس اور ان کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے اپنے دور کو قابل اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں نتائج کافی بہتر تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: ’95 فیصد ملنے والا سامان ڈاکٹرز کو فراہم کیا جاچکا ہے‘

اظہر محمود نے دعویٰ کیا کہ جم میں ٹریننگ کے دوران زیادہ وزن اٹھانے سے فاسٹ باؤلر حسن علی کمر تڑوا بیٹھے۔

ان کا کہنا تھاکہ حسن علی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار نہیں ہوئے بلکہ انہیں یہ انجری جم میں تریننگ سیشن کے دوران ہوئی، حسن علی 130کلو گرام کا وزن اٹھا کر ڈیڈ لفٹ کر رہے تھے جبکہ یہی ایکسرسائز وہ اس سے قبل 100کلوگرام کا وزن اٹھا کر بھی کر چکے تھے۔

‘میں کسی کا نام نہیں لے رہا لیکن حسن کے فٹنس مسائل کی اصل وجوہات بتا رہا ہوں’۔

یہ بھی پڑھیں: ’وزارت صحت فوری طور پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو دفتر جانے کی اجازت دے‘

ماضی کے مشہور آل راؤنڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انجریز فرسٹ کلاس کے کم تجربے کے سبب ہو رہی ہیں کیونکہ آپ جتنی باؤلنگ کرتے ہیں اتنا ہی بہتر ہوتے چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ئے فرسٹ کلاس اسٹرکچر اور کوکا بورا گیند کے ساتھ فاسٹ اور اسپن باؤلرز کو طویل اسپیل کرنے پڑتے ہیں لیکن یہ فاسٹ باؤلرز کے لیے اچھا بھی ہے۔

اظہر علی نے فرسٹ کلاس نظام میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویز دی کیونکہ پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے 6ٹیمیں بہت کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10فرسٹ کلاس ٹیموں کی موجودگی سے اچھا نظام بن جائے گا جس کے بعد نیچے موجود انڈر19 اور انڈر16 سطح سے میں باقاعدہ نظام کے ذریعے ٹیلنٹ مل سکتا ہے۔

اظہر محمود نے تسلیم کیا کہ تابش خان جیسے ذہین فاسٹ باؤلر انتہائی باصلاحیت ہونے کے باوجود بدقسمتی سے پاکستان کی نمائندگی نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت باؤلنگ کوچ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنا تو ہم نے فرسٹ کلاس کے بہترین فاسٹ باؤلرز کو طلب کیا تھا اور تابش خان اور صدف حسین بھی ان میں شامل تھے لیکن بالآخر ہم نے مستقل مزاجی کے ساتھ طویل اسپیل کرنے صلاحیت پر محمد عباس کو منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاش ایک بہت ذہین باؤلر ہے لیکن بعض اوقات قسمت آپ کا ساتھ نہیں دیتی۔

Facebook Comments