بہترین پچز کیلئے کس ملک سے مٹی اور دیگر سامان منگوا رہے ہیں ، جانئے
لاہور (دھرتی نیوز ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ میں بہتری کیلئے بہترین پچز کو شرط اول رکھ دیا ، کہا کہ بہترین پچز کیلئے آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسنین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کے شعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،کرکٹ کے فروغ کیلئےسکول ، کلبوں میں بہترین بچز بنائیں گے ، کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلبوں میں بچھائیں ، سکول کرکٹ دو دن ، ہفتے اور اتوار کو پورے پاکستان میں ہو رہی ہے ، کرکٹ کا بھرپور سیزن آرہا ہے ، جو اس سے پہلے کبھی نہیں آیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ کوچز کا کام ہے ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کرانا ، عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجزکا سامنا کیا ، ورلڈ کپ کی آمد اور اس سے قبل غیر ملکی ٹیموں کا آکر چلے جانا بڑے چیلنجز تھے ،مگر میں نے ٹیم کو اعتماد دیا ، ورلڈ کپ سے پہلے کپتان کو اس کی مرضی کی ٹیم دی ، آغاز اچھا ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے ، نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں ۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئی نسل کو بہترین کوچز فراہم کریں گے ، 100 بچوں کو تربیت دیں گے جن کیلئے ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا جائے گا، تاثر ہے کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو درست نہیں ، ٹیم کو اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہوگا۔
Facebook Comments