پیر 20 مئی 2024

پاکستانیوں کی خدمت؛ پالپا کے انکار پر پاک فضائیہ نے اپنا طیارہ دیدیا

پاکستانیوں کی خدمت؛ پالپا کے انکار پر پاک فضائیہ نے اپنا طیارہ دیدیا

کراچی: پالپا کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں حصہ لینے سے انکار پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بحران سے نکالنے کیلئے پی آئی اے کو خصوصی طیارہ دے دیا۔

یہ خصوصی طیارہ پی آئی اے کے ان پائیلٹس کو لے کے اسلام آباد آئے گا جنھوں نے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اپنی خدمات دباؤ کے باوجود پیش کیں ۔

سی 130 طیارہ کراچی سے 13 ہوابازوں کو لے کر آج رات اسلام آباد پہنچے گا ، فضائیہ کا خصوصی طیارہ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے پی آئی اے کے مشن کے تناظر میں دیا گیا ہے۔

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ملک اور پوری دنیا ایک جنگی صورتحال سے گزر رہی ہے جس میں ملک کی خدمت تمام مفادات سے بالاتر ہے ، پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی یہ تمام جہاز اور اثاثے ہمارے پاکستانیوں کیلئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور محب وطن عوام پاک فضائیہ کے تمام افسروں اور جوانوں کی شکرگزار ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں وہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شہبا گل نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سلام ہے ائیرمارشل ارشدملک پر،جو پی آئی اےمیں کرپشن اور بلیک میلزر سےلڑ رہےہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ہڑتالوں کی دھمکیاں دینے والوں کوعوام کی خدمت پرتوجہ دینی چاہیے، ہڑتال کی دھمکیاں دینےوالوں کوقانون کی پابندی کرنی چاہیے۔

Facebook Comments