بدہ 18 ستمبر 2024

حکمران سستے ترین مگر عوام مہنگے ترین پاکستان میں رہ رہے ہیں ، شہباز شریف

لاہور ( دھرتی نیوز ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نےحکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دیے ، حکمران سستے ترین جبکہ عوام مہنگے ترین پاکستان میں رہتے ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ای ایف کو دے دی گئیں ، منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے ، یہ کہتے ہیں کہ منی بجٹ کا بوجھ غریبوں پر نہیں آئے گا، حکومت نےخود مہنگائی کا عذاب نازل کیا اور اب کہتے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہی کہ مہنگائی کیوں ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے باعث مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی تباہی پھیلی ہوئی ہے ، منی بجٹ نے معاشی گاڑی کا انجن جام کر دیا ، بیروزگاری اور مہنگائی کے ذمہ دار صرف عمران نیازی اینڈ کمپنی ہیں ۔

Facebook Comments