اتوار 19 مئی 2024

پاکستان میں گاڑیوں کی سپلائی میں تاخیر، گاہک رُل گئے، مگر کیوں؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

کراچی(دھرتی نیوز) عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چِپ(Semiconductor Chip)کے بحران کی وجہ سے پاکستان میں بھی گاڑیوں کی سپلائی میں شہریوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق سیمی کنڈکٹر چپ کی کمیابی کی وجہ سے کئی پاکستانی کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کی ڈلیوری میں تاخیر کے اعلانات کررہی ہیں۔ پاکستانی کارساز کمپنیوں کی اکثریت نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس چِپ کی کمی کی وجہ سے گاڑیاں ڈلیور کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بہت زیادہ پیشگی آرڈرز جمع ہو چکے ہیں مگر گاڑیوں کی ڈلیوری نہیں ہو پا رہی۔ ڈلیوری میں تاخیر کا اعلان کرنے والی کمپنیوں میں ’کیا‘ (Kia)، ہنڈائی، ہیول اور ایم جی و دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔پاک سوزوکی موٹرکمپنی اور ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی مبینہ طور پر 15دن سے 4ماہ میں ڈلیوری دے رہی ہیں جبکہ ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ 7سے 9ماہ میں ڈلیوری دے رہی ہے۔ دیگر کمپنیوں کا ڈلیوری ٹائم بھی 3ماہ سے زائد ہے۔

Facebook Comments