منگل 07 مئی 2024

آئی فون نے نئے ٹول سے متعلق الزامات کی تردید کردی

امریکی موبائل کمپنی ایپل نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر کیخلاف نئے ٹول سے متعلق الزامات کی تردید کردی۔

آئی فون نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر کیخلاف اس کا نیا ٹول حکومتوں کو شہریوں کی جاسوسی کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر حکومتوں نے اس ٹول سے شہریوں کی جاسوسی کا مطالبہ کیا تو صاف انکار کردیا جائے گا، مذکورہ ٹول کا مقصد بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑنا ہے۔

ایپل کا کہنا ہےکہ کمپنی ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ان والدین کو خبردار کیا جاسکے گا جن کے بچے میسجز پر غیرمہذب تصاویر دیکھیں گے یا کسی کو بھیجیں گے۔

خیال رہے ایپل کا نیا ٹول صارف کے آئی فون کو اسکین کرسکے گا، یہ ٹول بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر آئی فون صارفین کی جانب سے آن لائن محفوظ کیے جانے کا خودبخود پتا چلاتا ہے اور پولیس کو رپورٹ کرتا ہے۔

Facebook Comments