اتوار 28 اپریل 2024

شب برأت: لوگ انفرادی عبادات كريں ،مساجد ميں اجتماعات نہیں ہوں گے، پاکستان علماء کونسل

شب برأت: لوگ انفرادی عبادات كريں ،مساجد ميں اجتماعات نہیں ہوں گے، پاکستان علماء کونسل

پاکستان علماء کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برأت میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں۔

پاکستان علماء کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شب برأت كو شبِ توبہ کےطور پر منائیں، انفرادی عبادات كريں ،مساجد ميں اجتماعات نہیں ہوں گے۔

پاكستان علماء كونسل کے سربراہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ لوگ تمام عبادات گھروں میں رہ کر کریں، مساجد يا عوامی مقامات پر اجتماعات كرنے سے پوليس اور انتظامیہ سے تصادم جائزنہیں۔

طاہراشرفی نے مزید کہا کہ دو ركعت نفل صلوٰة الحاجت ادا كركے اس وباءسے نجات كی دعا كريں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں بدھ 8 اپریل کو شب برأت منائی جائے گی۔ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر بھی جاتے ہیں۔

Facebook Comments