ھفتہ 27 اپریل 2024

ثقلین مشتاق کے میک اپ پر شعیب اختر اور شنیرا اکرم میں نوک جھوک

ثقلین مشتاق کے میک اپ پر شعیب اختر اور شنیرا اکرم میں نوک جھوک

لاک ڈاؤن کے باعث اسپورٹس شخصیات بھی گھروں میں محدود ہیں لیکن اس دوران وہ بھی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔

دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی نے ان کا میک اوور کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ثقلین مشتاق کی بیٹی نے انہیں میک اپ کر کے بالوں کی وگ وغیرہ لگا کر  انہیں ایک خاتون کی لُک دی ہے جسے وہ خود بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔

 اسی طرح چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بولر وسیم اکرم کی اہلیہ  شنیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھی میک اوور  تصاویر اپلوڈ کیں۔

شنیرا اکرم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ قرنطینہ کے دوران کیا کر رہی ہیں۔

مگر قرنطینہ کے دوران میک اوور کی سرگرمیاں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کچھ خاص پسند نہ آئیں اور انہوں نے  ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق کا تمسخر اڑاتے ہوئے ’دوسرا‘ کہا۔

Shoaib Akhtar

@shoaib100mph

Quarantine can do this to a lot of people. Here’s the creator of ‘Doosra’.


</p data-recalc-dims=

Facebook Comments