بدہ 18 ستمبر 2024

ثانیہ مرزا کا بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار، وجہ جانئے

ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ان سے بالی ووڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ٹینس سٹار نے جواب دیا کہ میں ٹینس کھیل رہی ہوں اور میرے خیال میں وہی کافی ہے، ثانیہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انسان کو وہی چیز کرنی چاہیے جو کرنا آتی ہو۔


ویڈیو میں ثانیہ نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ ہرناز سندھو کو مبارکباد بھی دی اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے نئے سال کے پلان سے متعلق کہا کہ ان کا ایڈیلیڈ میں میچ ہے تو وہ نیو ائیر نائٹ کو 10 بجے غالباً سو رہی ہوں گی۔

Facebook Comments