ھفتہ 11 مئی 2024

بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا

بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اس اعزاز سے محروم کردیا جو وہ مسلسل تین برس سے حاصل کررہے تھے۔

‘کرکٹ کی بائبل’ کہلانے والی کتاب وزڈن نے بین اسٹوکس کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دے دیا، ویرات کوہلی مسلسل تین برس سے یہ اعزاز حاصل کرتے آرہے تھے۔

وزڈن نے اپنی 2020 کی اشاعت میں انگلش کرکٹر کو اس اعزاز سے نوازا ہے جس کی وجہ ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی ہے۔

بین اسٹوکس 2005 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہیں۔2005 میں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اس کے علاوہ آسٹریلین آل راؤنڈر ایلیسی پیری کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

Facebook Comments