جمعہ 17 مئی 2024

اگلے 60 سال میں کوورنا جیسی عالمی وبا کے لیےتیار رہیں

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 جیسا ایک اور وبائی مرض اگلے 60 سالوں میں پھیلنے کا امکان ہے۔

ماہرین نے 400 سالوں میں لاعلاج بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ایک صدی سے زیادہ عرصے میں ہونے والی مہلک ترین وائرل وباء میں سے ایک ہے۔2080 میں دوبارہ کورونا جیسی وبائی بیماری پھیلنے کا امکان ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بدترین وبائی مرض پھیلنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے، انہوں نے پایا کہ اعدادوشمار کے مطابق ، انتہائی وبائی امراض اتنے نایاب نہیں ہیں جتنے پہلے فرض کیے جاتے تھے۔

امریکی محققین نے تحقیق میں یہ بھی پایا کہ کوویڈ 19 اور اسی طرح کے عالمی پیمانے پر وبا کے امکانات کسی بھی سال دو فیصد ہوتے ہیں۔

ماہرین نے ایک مفروضے میں یہ بھی کہا ہے کہ جو شخص سال 2000 میں پیدا ہوا ہے اس کے پاس ایک وبائی مرض کا تجربہ کرنے کا 38 فیصد موقع ہوگا ، اور وہ اپنی 60 ویں سالگرہ تک دوسرے مرض کا تجربہ کرے گا۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر آبادی میں اضافے ، خوراک کے نظام میں تبدیلیوں ، ماحول کی تباہی اور انسانوں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے والے جانوروں کے درمیان زیادہ رابطے کی وجہ سے وبائی امراض کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو کورونا سے بڑے وبائی مرض اور اس کے پھیلاو سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا کیونکہ ہم تیزی سے اس کے جانب بڑھ رہے ہیں۔

Facebook Comments