جمعہ 17 مئی 2024

بچے پیدا کرنے والی فیکٹری

افریقی ملک نائیجیریا میں پولیس نے ’بچے پیدا کرنے والی فیکٹری‘ پکڑ لی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایک غیرقانونی میٹرنٹی ہوم تھا جو بظاہر خواتین کے علاج کی غرض سے بنایا گیا تھا لیکن درحقیقت یہاں خواتین کو رکھ کر ان سے بچے پیدا کروائے جاتے اور آگے فروخت کیے جاتے تھے۔ اس میٹرنٹی ہوم میں مردوں کو معاوضہ دے کر صرف اس مقصد کے لیے لایا جاتا کہ وہ خواتین کو جن سی زیا دتی کا نشانہ بنا کر انہیں حاملہ کریں۔

پولیس نے اس ہسپتال سے 4بچے اور 6خواتین کو بازیاب کرایا۔ ان خواتین میں سے 4حاملہ تھیں۔ یہ شرمنا ک دھندہ نائیجیریا کی ریاست اوگن میں انسانی سمگل ن گ میں ملوث گروہوں کی سرپرستی میں ہو رہا تھا۔پولیس کے مطابق طبی مرکز سے بازیاب کی گئی خواتین نے بتایا کہ انہیں کرائے کے مردوں سے حاملہ کرایا جاتا تھا اور بچے پیدا ہونے کے بعد فروخت کر دیئے جاتے تھے۔ بعض کیسز میں یہ خواتین اپنی مرضی سے پیسوں کے عوض یہ کام کرتی ہیں جبکہ بعض اوقات نوجوان لڑکیوں کو ان کی مرضی کے خلاف ایسی فیکٹریوں میں رکھا جاتا اور جن سی زیا دتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کرکے بچے پیدا کروائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں اس سے قبل بھی ایسی کئی بچے پیدا کرنے والی فیکٹریاں پکڑی جا چکی ہیں۔

Facebook Comments