جمعہ 17 مئی 2024

لڑکے کی دونوں بیویوں کو ساتھ حاملہ کرنے کی خوائش

امریکہ میں دو خواتین کے ساتھ شادی کرنے والے ایک نوجوان نے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کر ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 36سالہ جمی سلوا نامی اس نوجوان نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”میں اب باپ بننا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میری دونوں بیویاں ایک ساتھ حاملہ ہوں تاکہ ماں بننے کا یہ مرحلہ دونوں ایک ساتھ طے کریں۔“

رپورٹ کے مطابق جمی نے 32سالہ شاشا واووم اور 26سالہ سمر پلیٹیئر کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔ ویڈیو میں اس کی دونوں بیویاں بھی اس کے ساتھ تھیں۔ جمی اور شاشا 10سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کو سکول سے جانتے تھے۔ شاشا مردوں کے ساتھ ساتھ ہم جنس پرستی کی طرف بھی رجحان رکھتی تھی چنانچہ اس نے ایک اور لڑکی کو اپنے رشتے میں شامل کرنے کو کہا جس پر جمی بھی رضامند ہو گیا اور انہوں نے 4سال قبل سمر کو بھی اس رشتے میں شامل کر لیا۔

Facebook Comments