رمیز راجہ کاقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کےمتعلق بڑاانکشاف
لاہور(دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کور ڈرائیو میں بابر اعظم سے اچھا کوئی نہیں ۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کام کر رہے ہیں،جونیئر کنٹریکٹ لا رہے ہیں، انڈر 11، انڈر 16 اور جونئیر کرکٹرز کو سپورٹ کریں گے ۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ 11سال کی عمر میں بچے کو کرکٹ کی سمجھ آجائے تو اس سے اچھا کچھ نہیں، سکول کرکٹ کے حوالے سے اچھی خبریں آئیں گی ،جونیئر سطح پر بہترین کوچز کی ضرورت ہوتی ہے اور مستقبل کے سپر سٹار بنانے کے لئے پاتھ وے کرکٹ پر بہترین کوچز لانے ہیں۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments