وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا شوہر کی بےوفائی پر مبنی فلم کاٹیزر جاری
لاہور (دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ مصنفہ اور پرڈیوسر جمائمہ خان کی کراس کلچرل رومینٹک وکامیڈی فلم (واٹز لو گوٹو ڈو ود اٹ ) کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔اس فلم کا اعلان پچھلے سال نومبر ۲۰۲۰ میں کیا گیاتھا جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جمائمہ خان اس فلم کو پرڈیوس کر رہی ہیں۔اس فلم سے خالصتا دیسی شادی کودکھایا گیا ہے۔
اس فلم میںاداکارہ سجل علی ،شبانہ اعظمی،ایما تھامسپن ،للی جیمس اور شہزاد لطیف سمیت دوسرے اراکین بھی شامل ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اور فلم میکر شیکر کپور اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں سٹوڈیو کینل یو کے نے فلم کی پہلا؟ٹیزر جاری کر دیاجس میں لڑکے نے سفید رنگ کا کرتہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ایک لڑکی کھڑی ہے ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کسی شادی پر ہے۔
How do you find lasting love in today’s world? 💕
A first look at What’s Love Got To Do With It – directed by @shekharkapur, written by @Jemima_Khan and starring Lily James, Shazad Latif and Emma Thompson. Coming to cinemas 2022! pic.twitter.com/4ufH90onKc
— StudiocanalUK (@StudiocanalUK) December 9, 2021
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر فلم واٹز لو گوٹو ڈو ود اٹ کے سیٹ سے ایک سیلفی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ” ایسے نہ مجھے تم دیکھو “۔
گزشتہ سال اپنے انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر شیکر نے فلم کی کہانی کے متعلق بتایا کہ اس فلم میں بنیادی طور پر دو مختلف کلچر کے تضاد کو بتانے کی کوشش کی گئی ہے، یہ ایک مزاحیہ لو سٹوری ہیں، یہ بتانے کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح سے ایک تہذیب کے لوگ اپنی ذہنی پسماندگی کو چھپانے کے لیے اپنی پہچان کوچھپاتے ہیں۔
بات کی جائے سجل علی کی تو سجل علی اس سے پہلے بالی ووڈ کی فلم مام میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھا چکی ہے۔
Facebook Comments