پاکستان میں اومی کرون کے پہلا کیس کہاں رپورٹ ہوا؟جانئے
کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے آنے والی خاتون کورونا میں مبتلا تھیں جن کے اومی کرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ متاثرہ خاتون کی اب جینوم سیکوئنسنگ کی گئی ہے جس کے نتائج میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے رابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 63 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments