بدہ 18 ستمبر 2024

بڑی خوشخبری :اومی کرون ویکسین دریافت

نیو یارک (دھرتی نیوز) کورونا وائرس کے خلاف سب سے پہلے ویکسین تیار کرنے والی امریکی کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف علاج میں استعمال ہونے والی گولیاں تیار کرلی ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ انتہائی نازک حال مریضوں میں یہ گولیاں انتہائی کارآمد ثابت ہوئیں ہیں اور ان کی وجہ سے مریضوں کی اموات اور ان کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں 89 فیصد کمی آئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جو گولیاں تیار کی ہیں انہیں اومی کرون سمیت کورونا کی مختلف اقسام سے متاثرہ 2250 مریضوں کو کھلایا گیا جس کے زبردست نتائج دیکھنے کو ملےہیں اور مریضوں کی اموات اور ہسپتالوں کے داخلے کی شرح 89 فیصد کم ہوئی۔

اس کے علاوہ ان گولیوں کی الگ لیبارٹری ٹیسٹنگ بھی کی گئی جس میں انہوں نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف بھی مدافعت دکھائی۔ فائزر کی یہ گولیاں صرف ان جوان مریضوں کیلئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہو۔

کمپنی نے کم رسک والے لوگوں کیلئے علیحدہ دوائی تیار کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں اسے ناکامی ہوئی۔ فائزر کا کہنا ہے کہ یہ دوا اپنا اصل مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ اس دوائی نے چار روز تک مریضوں کو سہولت پہنچائی لیکن اس کے بعد ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔ اس دوا کا تجربہ اگرچہ فیل ہوگیا لیکن اس کی وجہ سے مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں 70 فیصد تک کمی آئی ہے۔

Facebook Comments