جمعہ 13 دسمبر 2024

گیس کے ذخائر ختم، فواد چودھری نے چونکا دینے والاانکشاف

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے عوام کو خبر دار کر دیا کہ آئندہ چند سالوں میں گیس کی نعمت سے محروم بھی ہوسکتے ہیں ۔ فواد چودھری نے چونکا دینے والاانکشاف کر ڈالا.

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ ہر سال گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی آ رہی ہے اگر ایسے ہی حالات چلتے رہے تو آئندہ چند سالوں میں گیس کی نعمت سے محروم بھی ہو سکتے ہیں ، گیس بحران کے باوجود کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ، دنیا میں یوریا 10 ہزار،پاکستان میں ایک ہزار 700روپے کی بوری ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوادر میں مظاہرین کے دھرنے کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا تھا ،آج کابینہ نے گوادر کے معاملے پر بھی بات کی ، وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے جہاں اسد عمر دھرنا دیے بیٹھے افراد سے بات کریں گے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ پرائس انڈیکس کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پاکستان میں ایک ہزار315روپے فی کلوچائے کی قیمت ہے ، 50ہزارسے کم آمدن والوں کوآٹے پررعایت ملے گی دودھ ، گندم ، شوگر کی قیمت سندھ میں کنٹرول میں نہیں ، سندھ حکومت ناراض ہونے کی بجائے اشیاکی قیمتیں کنٹرول کرے ، کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت کا موازنہ کریں ، کراچی میں چینی 97 اور ملک کے دیگر شہروں میں 90 روپے کلو ہے ۔

فواد چودھری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پورے خطے میں پاکستان سب سے سستا ملک ہے ،سندھ کے علاوہ پورے ملک میں عوام کی صحت کاخرچہ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

Facebook Comments