جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی ( دھرتی نیوز) پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ، کراچی کے نجی ہسپتال نے خاتون میں اومی کرونو ائرس کی تصدیق کر دی ۔

نجی ٹی دھرتی نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ نجی ہسپتال نے خاتون مریضہ میں اومی کرون وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے ۔ خاتون سے رابطے میں رہنے والوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔محکمہ صحت سندھ کا کہاہے کہ خاتون بیرون ملک سے پاکستان آئیں تھیں، ان کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جارہی ہے اور ٹریول ہسٹری بھی معلوم کی جارہی ہے۔

Facebook Comments