جمعہ 26 اپریل 2024

آسٹریا بھرمیں کرسمس کے فوراً بعد کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ویانا(دھرتی نیوز)نئے سال کی خوشیاں اومی کرون نے ماند کردیں سرکاری وغیر سرکاری پارٹیاں رات دس بجے سے پہلے کورونا حفاظتی اقدامات کے ساتھ منائی جاسکتی ہیں۔

اومی کرون کی لہر نے آسٹریا کی حکومت کو دوبارہ قوانین سخت کرنے پر مجبور کر دیا۔ ریسٹورنٹوں میں نئے سال کا جشن شام 10 بجے ختم کرنا ہوگا۔ گھروں میں ویکسین شدہ لوگوں کو ملنے کی اجازت ہو گی۔ وفاقی حکومت اور GECKO کمیشن کے ماہرین نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر آسٹریا میں لوگوں کو بڑی تقریبات سے گریز کرنا چاہیے ورنہ نئے سال کا آغاز کسی بڑی آفت سے ہو سکتا ہے۔ وزارت صحت کی چیف میڈیکل آفیسر کیتھرینا ریخ نے بدھ کے روز آسٹریا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سال کے اختتام پر صرف ویکسین شدہ لوگوں سے ملیں اگرچہ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے آسٹریا میں پہلے سے ہی اعلیٰ سطح کا تحفظ موجود ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ریخ کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ماسک کی اسد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے فوراً بعد آسٹریا میں کرفیو کے ضوابط کو سخت کر دیا گیا ہے۔ 27 دسمبر سے کیٹرنگ کے ادارے رات 10 بجے بند ہو جائیں گے۔ اس لیے ریسٹورنٹوں میں سال 2022 کی آمد کا جشن منانا ممکن نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ انڈور ایونٹس پر بھی سختی کی جا رہی ہے۔ 25 افراد تک کے گروپس کے لیے 2G ثبوت درکار ہوگا۔ 500 لوگوں کے ایونٹ میں تمام شرکاء کے پاس وقفہ کے ساتھ ایک مقررہ نشست ہونی چاہیے۔1000 افراد کے ایونٹ میں میں ایک پی سی آر ٹیسٹ اور جن کو دو بار ویکسین لگائی گئی ہے۔ 2000 ہزار افراد کے ایونٹ میں جن کو تین بار ویکسین لگائی گئی ہے اور ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہے ان لوگوں کو تقریبات میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔

Facebook Comments