ھفتہ 20 اپریل 2024

مولانا طارق جمیل کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات

لاہور ( دھرتی نیوز ) مولانا طارق جمیل نمائندہ خصوصی بین المذہبی امور حافظ طاہر اشرفی کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور سانحہ سیالکوٹ پر شرمندگی اور افسوس کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمشنر سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہم معذرت کرتے ہیں ، ہمارا دین ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا ، اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں،ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائے،صرف اللہ کو حق ہے۔

Facebook Comments