بدہ 18 ستمبر 2024

گیس بحران پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے وزیر اعظم ، وزیر توانائی کو خط لکھ دیا

کراچی (دھرتی نیوز ) ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ، عوام کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نے بھی معاملے پر توجہ دلانے کیلئے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کو خط لکھ دیا ۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن راجہ اظہر نے خط میں کہا کہ ملک بھر کی طرح کراچی اور خصوصاً میرے حلقہ انتخاب میں گیس بحران بد تر ہو گیا ہے جس کے باعث عوام وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، حالات وفاقی حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں جو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچا سکتی ہے ، وزیر اعظم اور وزیر توانائی گیس بحران پر نوٹس لیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی بھی گیس بحران پر وزیر توانائی کی توجہ مبزول کرا چکے ہیں ، انہوں نے بھی اپنے حلقے میں گیس بالکل نہ آنے کا شکوہ کیا تھا۔

Facebook Comments