بدہ 08 مئی 2024

MeAt20 ٹرینڈ، صارفین کی ذاتی معلومات کیلیے خطرہ

MeAt20 ٹرینڈ، صارفین کی ذاتی معلومات کیلیے خطرہ

کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور لوگ بوریت کا شکار ہوگئے ہیں اور اپنی بوریت دور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

گھروں میں موجود لوگ یا تو نیٹ فلکس پر اپنی پسندیدہ سیریز دیکھ کر وقت گزار رہے ہیں یا سوشل میڈیا پر نئے نئے ٹرینڈز کو فالو کر کے اپنی بوریت بھگا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد ٹرینڈز آتے ہیں جسے کروڑوں صارفین کی جانب سے فالو کیا جاتا ہے اور اب حال ہی میں سوشل میڈیا ‘می ایٹ 20’ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

‘می ایٹ 20’ ہیش ٹیگ میں صارفین کی جانب سے اپنی 20 سال کی عمر میں تصویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں پاکستان کے معروف اداکار، سیاست دان اور کرکٹرز کی جانب سے بھی اس ٹرینڈ کو فالو کیا گیا۔

علی ظفر

شہزاد رائے

شعیب اختر

ناز بلوچ

حامد میر

سوشل میڈیا پر صارفین کے علاوہ تمام تر معروف شخصیات کی جانب سے بھی اپنی اپنی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

‘اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کریں’

اس ٹرینڈ کے حوالے سے پاکستانی وکیل، انٹرنیٹ کی سرگرم کارکن اور ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن چلانے والی نگہت داد نے لوگوں کو خبردار کیا ہے۔

نگہت داد نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ‘کسی قسم کی ذاتی معلومات سوشل میڈیا کمپنیز اور مختلف ایپس بنانے والوں کے لیے مصنوئی ذہانت کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور آپ اس طرح کے ٹرینڈ کا حصہ بن کر ان کا کام آسان کر رہے ہیں’۔

نگہت داد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ان کی ذاتی معلومات اور پرائیوسی کی حفاظت خود کرنی ہوگی۔

Facebook Comments