جمعرات 16 مئی 2024

‘کورونا کی وجہ سے بہت بڑا انتظامی تجربہ کرنےجارہے ہیں’

‘کورونا کی وجہ سے بہت بڑا انتظامی تجربہ کرنےجارہے ہیں’

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نےکہا ہے کہ کوروناکی وجہ سےایک بہت بڑاانتظامی تجربہ کرنے جا رہے ہیں، اس وقت حکومت کی ساری توجہ کورونابحران کی طرف ہے اور بحران میں جوسبق سیکھتےجارہےہیں وہ ریکارڈ کرتے جارہےہیں۔

 دھرتی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ این سی اوسی میں ہر صوبے کے نمائندے بیٹھے ہوتےہیں ،فیصلہ سازی صوبوں سےباہمی مشاورت سےکی جارہی ہےاور فیصلہ سازی میں وفاق اور صوبےایک پیج پرہوتےہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ وفاق،صوبوں کی سیاست شام7بجےٹی وی پروگرامزمیں شروع ہوتی ہے،18ویں ترمیم صحیح سمت میں قدم تھا،کچھ کمزوریاں رہ گئی تھیں اور صوبوں کوبھی نظرآیاکہ 18ویں ترمیم کےبعدکچھ خلارہ گیاہے،انتظامی امورمیں موجودسقم کوپوراکرنےکی کوشش کی جانی چاہیے کیونکہ صوبے مضبوط ہوں تو وفاق بھی مضبوط ہوتا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ 18ویں ترمیم پربات کاہرگزمطلب صوبوں کےحقوق غصب کرنانہیں اگر 18ویں ترمیم پرغورہواتومقصدسقم دورکرناہے،میرا خیال ہے صحت کےنظام سےمتعلق وفاق اورصوبوں کےرشتےمیں سقم موجودہے، وزرائےاعلیٰ وزیراعظم سےمطالبہ کررہےہیں کہ فیصلہ کریں ان چیزوں پروزیراعظم سےمطالبہ کیاجارہاہےجوصوبائی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شبلی فرازکوعوام پی ٹی آئی کاچہرہ مانتےہیں،یہ انکی طاقت ہے،شبلی فرازسےمتعلق پی ٹی آئی کارکنان کااچھافیڈبیک آرہاہے،تبدیلی کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ وزیراعظم ہی بتاسکتےہیں۔

Facebook Comments