منگل 21 مئی 2024

بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا نکلی

بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا نکلی

کراچی  : محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہے ، کراچی پہنچنے والے 401 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت نے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا انکشاف کیا ، 15 پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچنے والے401مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

سب سے زیادہ کیس 29اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچنے والی پروازکے 127مسافروں میں ٹیسٹ مثبت آئے ، ایئر عریبیہ کی پرواز29اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچی تھی ، 214 مسافروں میں سے127مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 15 دنوں کے دوران بیرون ملک سے 15پروازیں 2348مسافروں کو لیکر کراچی پہنچی جن میں سے401مسافروں میں کورونا مثبت آیا 1714مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

فہرست کے مطابق 18 اپریل کو کراچی سے جکارتہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے889 میں 221مسافروں آئے ، جس میں سے 36مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ، 20اپریل کو دبئی سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز 241مسافروں کو لیکر پہنچی اور 16مسافروں میں کورونا مثبت آئے۔

اسی طرح 20 اپریل کو دبئی سے پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کے7860 میں 269مسافر کراچی پہنچے، جس میں 83مسافروں میں کورونا مثبت آیا
24اپریل کو کوالالمپور سے آنے والے 10مسافروں میں کورونا اور دبئی سے کراچی کی پروازکے 16 مسافرکورونا کا شکار نکلے۔

یکم مئی کو دبئی سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں 140مسافروں میں سے 5مسافر جبکہ مسقط سے سے آنے والے 145 مسافروں میں سے 5مسافروں کورونا کے شکار ۔نکلے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو ایکسپوسینٹر اور گڈاپ میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے بھی کوروناکے مریض نکلے، مختلف فلائٹس سے باچاخان ائیرپورٹ آنے والے ایک سو نواسی مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کی محکمہ صحت نے تصدیق کردی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افرادسرکاری اسپتالوں کے قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہے۔

Facebook Comments