منگل 07 مئی 2024

جو کچھ بھی کرتا ہوں شاہد آفریدی سے سیکھا، رومان رئیس

جو کچھ بھی کرتا ہوں شاہد آفریدی سے سیکھا، رومان رئیس

پاکستانی کرکٹر رومان رئیس نے کہا ہے کہ یہ بتانے میں ذرا سی بھی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کروں گا کہ جو کچھ بھی میں کرتا ہوں، وہ شاہد آفریدی سے سیکھا۔ شاہد آفریدی نے اور ان کے کاموں نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رومان رئیس نے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ میں شاہد آفریدی(لالا) کے نقش قدم پر چلتا رہوں گا اور اپنی قوم کی خدمت گراؤنڈ سے باہر بھی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے شاہد آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ جواب میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے رومان رئیس کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments