بدہ 08 مئی 2024

کورونا وائرس: مسجد الحرام میں سیلف اسٹیرلائزیشن گیٹس نصب

کورونا وائرس: مسجد الحرام میں سیلف اسٹیرلائزیشن گیٹس نصب

سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر آزمائشی بنیادوں پر جدید ازخود تطہیری عمل (سیلف اسٹیرلائزیشن) گیٹس نصب کر دیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پریزیڈینسی نے مسجد الحرام میں جدید سیلف اسٹیرلائزیشن گیٹس نصب کرنے کا عارضی تجربہ کیا ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں یہ گیٹس نصب کیے جائیں گے۔’