بدہ 15 مئی 2024

سندھ میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن ہو گا

سندھ میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن ہو گا

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

کراچی سمیت صوبے میں لاک ڈاؤن 48 ویں روز میں داخل ہو گیا اور حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کی اجازت ہے۔

وفاقی حکومت نے 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پیر سے چھوٹی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر آج اور اتوارکومکمل لاک ڈاؤن ہو گا اور کسی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے یا کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
تاجر ہفتہ 9 مئی سے کاروبار کھول لیں، آل پاکستان انجمن تاجران
وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں کل سے نرمی کی جائے گی، شبلی فراز
پیر سے چھوٹی دکانیں اور کاروبار صبح 5 تا شام 5 کھولنے کی اجازت ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعظم کا ملک بھر میں 9 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان
صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 200 سے زائد افرادگرفتار کو گرفتار کیا اور 50 مقدمات درج کیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سےگزشتہ روز 130 افراد کو گرفتارکر کے 40 مقدمات درج کیے گئے ۔

سندھ پولیس کے مطابق ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

صوبےمیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پردرج مقدمات کی تعداد 3 ہزار 700 تک پہنچ گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ47 دنوں میں صوبے میں گرفتار افرادکی تعداد12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ صرف کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر اب تک 800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Facebook Comments