ھفتہ 27 اپریل 2024

جنوبی کوریا میں فٹبال لیگ کا آغاز

جنوبی کوریا میں فٹبال لیگ کا آغاز

جنوبی کوریا میں فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا تماشائیوں کے بغیر سیزن کا پہلا میچ کھیلا گیا۔

جنوبی کوریا میں فٹبال لیگ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جیونجو ورلڈکپ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلا جانے والا میچ دفاعی چیمپئین جیونبک موٹرز نے سوون بلو ونگز کو 1 کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے کر جیت لیا۔

اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دنیا کے 36 ممالک بشمول جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا اور بھارت میں یہ میچز دیکھائے جارہے ہیں اور اس لیگ کی کامیابی اور ناکامی دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کی راہ متعین کرے گی۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں بیس بال لیگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے جس میں شائقین کی کمی پوری کرنے کے لیے ان کی تصاویر نشستوں پر پینٹ کر دی گئیں تھیں جبکہ شائقین آن لائن ان مقابلوں کا لطف بھی اٹھاتے رہے۔

Facebook Comments