پاکستان

میرے لیے ہمیشہ اچھا کھانا بناتے رہو، ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے نامور گلوکار اذان سمیع خان کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُن کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ہمراہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے گلوکار اذان سمیع خان ہیں جو کسی کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں جبکہ ہانیہ عامر اُن کی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اذان سمیع خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ تُم ہمیشہ مجھے اِسی طرح اچھے اچھے کھانے پکا کر کھلاتے رہو۔‘

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنے دوست سے کہا کہ’فرسٹ کلاس پر ڈانس کرنا چھوڑ دو۔‘

ہانیہ عامر کے اِس پیغام پر اذان سمیع خان نےکمنٹ کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

میرے لیے ہمیشہ اچھا کھانا بناتے رہو، ہانیہ عامر
یاد رہے کہ اذان سمیع خان گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں اور وہ پاکستان میوزک انڈسٹری میں میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

اس سے متعلق مزید

Leave a Reply

avatar
  سبسکرائب  
نوٹیفیکیشن
Back to top button
Close
Close