ھفتہ 27 اپریل 2024

کورونا وبا کے دوران امریکی صدر گالف کھیلنے لگے

کورونا وبا کے دوران امریکی صدر گالف کھیلنے لگے

کورونا وبا کے دوران امریکی صدر گالف کھیلنے لگے
امریکا میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے۔ یہاں وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اور ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لگاتار 2 دن سے گالف کھیل رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو ہفتہ اور اتوار کو ورجینیا کلب میں گالف کھیلتے دیکھا گیا جو کہ ان کی ذاتی پراپرٹی ہے۔ اس دوران امریکی صدر نے فیس ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھا، جبکہ ان کے ساتھ کھیلنے والوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔

دوسری جانب امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

حال ہی میں امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ مئی میں ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

Facebook Comments