جمعہ 26 اپریل 2024

لاہور: پھل بیچنے والے کرکٹ کوچ کی سن لی گئی

لاہور: پھل بیچنے والے کرکٹ کوچ کی سن لی گئی

لاک ڈاؤن کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے پر حالات سے تنگ آکر کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کی متحرک اور مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے راناصادق سے رابطہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کوچ رانا صادق کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچنگ کے لیے راناصادق کی خدمات لیں گے۔

حالات سے تنگ کلب کرکٹ کے کوچ نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا

عاقب جاوید نے کہا کہ ایج گروپ لیول میں راناصادق کی صلاحیتیوں سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ راناصادق کو ان کے پیشےکی طرف واپس لائیں گے اور ان کی مدد کریں گے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاقب جاوید نے رانا صادق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ ٹیلنٹ سامنے لانا ہی صرف مقصد نہیں ہے بلکہ کھیل سے وابستہ لوگوں کاخیال بھی رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سرگرمیاں بند ہونے پر رانا صادق نے پھل کا ٹھیلا لگا لیا تھا۔ جیو نیوز نے پی سی بی کے دو رجسٹرڈ کلبوں کے کوچ کی رپورٹ 2 روز قبل نشرکی تھی۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کوچ کو پھل فروخت کرتے دیکھ کر دکھ ہوا۔

Facebook Comments